مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اہل یا نا اہل ہونے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی عدالت عظمیٰ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ جمعہ 15 دسمبر کو سنائے گی۔ مقدمے کی 50 سماعتیں کی گئیں ، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل دوپہر دو بجے فیصلہ سنائے گا۔مقدمہ 405دن تک چلا،جس کی 50سماعتوں میں 101گھنٹے کی عدالتی کارروائی ہوئی، جس کے دوران تقریباً 7ہزار دستاویزات پیش کی گئیں۔ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے حنیف عباسی نے آف شور کمپنی چھپانے ، بنی گالا کی جائیداد کی خریداری کی شفاف منی ٹریل نہ ہونے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اہل یا نا اہل ہونے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
News ID 1877356
آپ کا تبصرہ